برکھا رُت نے آنے دستک دے دی

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا، بلوچستان کے ضلع ہرنائی اور گردونواح میں طوفانی بارش سے ندی نالوں میں طغیابی آگئی۔لاہور میں آسمان سے برستی بوندوں نے موسم خوشگوار بنا دیا۔ باغوں کے شہر میں صبح سے شروع ہونیوالا بوندا باندی کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے جس سے گرمی بھی اڑن چھو ہوگئی۔ وہاڑی، بہاولپور سمیت دیگرشہروں میں بھی بارش کے بعد موسم سہانا ہے اور گرمی کا زور ٹوٹ گیا ہے۔گلگت بلتستان کی وادی ہنزہ کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہوئی جس نے موسم سرد کردیا۔بلوچستان کے ضلع دکی، شیرانی اور کوہ سلیمان کے علاقوں میں شدید بارشوں کے بعد ندی نالوں میں طغیانی کے باعث ڈی آئی خان ژوب شاہراہ ٹریفک کے لیے بند کردی گئی۔شیرانی میں آسمانی بجلی گرنے سے ایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے مختلف شہروں میں موسم مطلع صاف اور خشک ہے تاہم آج قلات اور ژوب ڈویژن میں چند ایک مقامات پر بارش کا امکان ہے۔خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں مزید بارش کی پیش گوئی کی ہے محکمہ موسمیات کے مطابق سب سے زیادہ بارش فیصل آباد میں 24 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی اس کےعلاوہ قصور17، نورپورتھل11، مری7،ٹوبہ ٹیک سنگھ6،سرگودھا6،منگلا3،جوہرآباد1،بالاکوٹ18،دیر 11،کاکول4،بنوں2، کوٹلی17،گڑھی دوپٹہ 16،مظفرآبادائیرپورٹ 16، راولاکوٹ5، ژوب11،استور3 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.