ملک بھر میں بادلوں کی جھڑی لگنے کوپھرسے تیار

محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کا نیا سلسلہ آج رات سے بلوچستان سے ملک میں داخل ہوگااور کوئٹہ، قلات، ژوب اور خضدار میں بارہ سے 15 فروری تک بادل برسیں گے جس سے سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہو گا جبکہ اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، پشاور اور کوہاٹ سمیت مختلف علاقوں میں کل سے شروع ہونے والی بارش کا سلسلہ جمعہ تک جاری رہے گا۔
ادھر کراچی میں ٹھنڈی ہواؤں نے ڈیرے ڈال لئے ہیں جس سے خنکی مزید بڑھ گئی ۔دوسری جانب پہاڑوں پر برفباری کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔ ضلع شگر میں آسمان سے سفید موتیوں کی برسات ہوئی جس سے وادی میں وائٹ کارپٹ بچھ گیا ۔ برفباری سے وادی نیلم، گریس اور لیپہ کا زمینی رابطہ دو ماہ سے منقطع ہے جس کے باعث لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.