راہول گاندھی کی چین سے کشیدگی کے معاملے پرحکومت پر تنقید

0

لوک سبھا کے اجلاس میں چین سے کشیدگی کے معاملے پر بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کے پالیسی بیان پر اپوزیشن رہنما راہول گاندھی نے وزیر اعظم مودی کو خوب آڑے ہاتھوں لیا
راہول گاندھی نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ وزیر دفاع کے بیان سے واضح ہوگیا کہ چین کی جانب سے انڈٰین سرزمین پر قبضے سے متعلق مودی نے قوم کو گمراہ کیا۔انہوں نے وزیراعظم سے پوچھا۔۔۔ مودی جی! آپ چین کے خلاف کب کھڑے ہوں گے؟ آپ چین کا نام لینے سے خوفزدہ کیوں ہیں؟ آپ چین سے اپنی قبضہ کی گئی زمین کب چھڑوائیں گے ؟بھارتی وزیردفاع راج ناتھ سنگھ نے لوک سبھا میں کہا تھا کہ بھارت چین کے ساتھ سرحدی تنازعہ پرامن طور پرحل کرنا چاہتا ہے اور اس سلسلے میں بات چیت جاری ہے لیکن چین کسی طور پیچھے ہٹنے کو تیار نہیں اور اب تک اپنے موقف پر قائم ہے ۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: