!!!مودی کی تعصب زدہ پاکستان مخالف پالیسی

پاکستان اور مسلم دشمنی میں مبتلا مودی سرکار کے نقش قدم پر چلتے ہوئے بھارتی فلم انڈسٹری کی نامور شخصیات اپنی ساکھ بچانے کے لیے پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی کرنے لگیںمغربی بھارت کی فلمی و ڈرامہ انڈسٹری کی تنظیم ایف ڈبلیوآئی سی کی جانب سے راحت فتح علی خان کے ہونے والے کنسرٹ کے پروموٹر کو پاکستان کے خلاف زہر افشانی کرتے ہوئے کہا گیا کہ ہمیں ایک پوسٹر موصول ہوا ہے جس میں آپ لوگ راحت فتح علی خان کے 4 اکتوبر سے 20 اکتوبر تک امریکا اور کینیڈا میں ہونے والے کنسرٹ کو پروموٹ کر رہے ہیں۔بھارتی تعصب زدہ تنظیم نے ہم لوگ پہلے ہی یہ بات واضح کر چکے ہیں کہ کوئی بھی بھارتی فنکار، ڈانسر، اینکر یا پروموٹر کسی بھی پاکستانی فنکار کے ساتھ کام نہیں کریں گے اس لیے آپ لوگ بھی فوری طور پر راحت فتح علی خان کا شو منسوخ کردیں،،،ایف ڈبلیوآئی سی نے دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ اگرچہ آپ ایسا نہیں کرتے اور بھارتی حکومت کی پالیسی کے خلاف جاتے ہیں تو بھارت سے کوئی بھی فنکار آپ لوگوں کے ساتھ دنیا بھر میں کہیں بھی کام نہیں کرے گا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.