کوئٹہ دھماکا،شہید پولیس اہلکاروں کی نمازِ جنازہ ادا

گزشتہ رات کوئٹہ کے علاقے سیٹلائٹ ٹاؤن منی مارکیٹ کی جامع مسجد کے قریب پولیس اہلکار نمازیوں کی سیکیورٹی کے لیے ڈیوٹی سر انجام دے رہے تھے کہ پولیس موبائل کے قریب دھماکا خیز مواد پھٹنے سے چار پولیس اہلکار شہید جبکہ بارہ افراد زخمی ہوگئے
صدر عارف علوی اور وزیر اعظم عمران خان نے دھماکے کی مذمت کی ہے،عمران خان واقعہ کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے کہا کہ مقدس مہینے میں بے گناہ لوگوں کو نشانہ بنانے والوں کا کوئی مذہب نہیں، دہشت گردی کے عفریت کا مکمل صفایا کیا جائے گا۔
وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے کہا کہ ریاست مخالف نعرے لگانے والوں کی حوصلہ شکنی کرنے کی ضرورت ہے، وقت آگیا ہے کہ سب کے لیے لائن ڈرا کر دی جائے۔
بلاول بھٹو، مریم نواز، مولانا فضل الرحمان سمیت دیگر سیاسی و مذہبی قائدین نے دھماکے کی مذمت اور شہید پولیس اہلکاروں کے خاندانوں سے تعزیت و یکجہتی کا اظہار کیا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.