ملکہ برطانیہ ہیری اورمیگھن کے فیصلے سے نالاں

0
ملکہ برطانیہ الزبتھ نے پرنس ہیری اور میگھن مارکل کی شاہی خاندان سے علیحدگی پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے معاملے کا حل نکالنے کی ہدایت کی۔ملکہ برطانیہ نےشاہی خاندان کے چاروں گھروں کو ہدایت کی کہ وہ چند روز میں معاملے کا حل نکالیں اور دونوں کو واپسی پر رضا مند کریں۔قبل ازیں مادام تساؤ میوزیم نے پرنس ہیری اور میگھن کے مجسموں کو شاہی خاندان کےمجسموں سےعلیحدہ کرتےہوئے نہیں دیگراراکین سے دورکردیا۔اس سےقبل میوزیم میں پرنس ہیری،میگھن کےمجسمےملکہ اور ولیم کےمجسموں کیساتھ تھے،انتظامیہ کے مطابق یہ اقدام پرنس ہیری اورمیگھن کےشاہی خاندان سےعلیحدگی کےفیصلےکےبعدکیا گیا۔گزشتہ روز چھوٹے شہزادے پرنس ہیری اور اُن کی امریکی اہلیہ میگھن مارکل نے شاہی خاندان سے علیحدگی اختیار کرنے کا اعلان کرتے ہوئے شمالی امریکا منتقل ہونے کا عندیہ دیا تھا۔شاہی جوڑے نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ وہ شاہی پروٹوکول کو چھوڑ کر عام انسانوں کی طرح زندگی بسر کرنا چاہتے ہیں اور اب وہ مستقبل میں اپنے فلاحی و دیگر کاموں پر توجہ دیں گے۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: