قطرمیں فٹ بال ورلڈ کپ 2022 کی تیاریاں جاری

خلیجی ریاست سنہ 2022 کے فیفا فٹ بال ورلڈ کپ کی تیاریوں میں مصروف عمل ہے۔ قطری آرگنائزنگ کمیٹی کا کہنا ہے کہ قطری حکومت فٹبال ورلڈ کپ کے موقع پرغیر ملکی سیاحوں کودیگر سہولیات کی فراہمی کیساتھ شراب کی سہولت کی فراہمی کیلئے بھی تیار ہے۔ قطر کی 2022 فیفا ورلڈ کپ آرگنائزنگ کمیٹی نے کہا کہ دوحا چاہتا ہے کہ ٹورنامنٹ کے دوران شائقین شراب تک آسانی سے رسائی حاصل کریں۔فٹبال کے عالمی مقابلوں میں ایک ملین سیاحوں کا ہدف پورا کرنے کیلئے مسافر بردار بحری جہازوں کے استعمال کی بھی تیاری کی جا رہی ہے۔ زیادہ سے زیادہ سیاحوں اورزائرین کو قطر لانے کیلئے بحری جہازوں کا استعمال کیا جائے گا۔آرگنائزنگ کمیٹی کے چیف ایگزیکٹو ناصرالخطر نے بحرین، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور مصر سے تعلق رکھنے والے شائقین کو ورلڈ کپ پر ملک میں داخلے کی اجازت دینے کا وعدہ کیا، ان چاروں ممالک نے قطرپردہشتگردی کی حمایت کا الزام عائد کرتے ہوئے دوحا کا بائیکاٹ کر رکھا ہے جب کہ قطر ان الزامات کی تردید کرتا ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.