قائداعظم محمد علی جناح کی عالمی سطح پرپذیرائی

قائداعظم کی تقاریرنےبرصغیرکےمسلمانوں میں الگ ملک حاصل کرنےکی لگن پیدا کی،ان کی تقاریرآج بھی خون کا گرماتی ہیں لیکن اب قائداعظم محمد علی جناح کی تقاریرکوعالمی سطح پرپذیرائی ملےگی۔ اقوام متحدہ اور وزارت اطلاعات کے درمیان ایک ایم او یو پر دستخط ہوئے ہیں جس کے تحت 1914ء سے 1947ء کے درمیان کی گئی قائداعظم کی تقریوں کو یونیسکو کی ویب سائٹ “میموری آف دی ورلڈ ” پر اپ لوڈ کیا جائے گا ۔

یونیسکو نے وزارت اطلاعات سے قائداعظم محمد علی جناح کی تقاریر ڈیجیٹل فارمیٹ میں مانگی ہیں تاکہ اسے اقوام متحدہ کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کیا جائے گا۔ دوسری جانب قائداعظم محمد علی جناح کی ایک سو تینتالیسویں یوم ولادت پر انہیں عالمی سطح پرخراج تحسین پیش کیا گیا اوران کی قائدانہ صلاحیتوں کے اعتراف میں کرتے ہوئے امریکی شہرنیویارک کی ایک سڑک کا نام قائداعظم محمد علی جناح کے نام سے منسوب کردی گئی

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.