گبرسے بڑا وِلن،امیتابھ سے بڑامقدرکا سکندر

بھارتی فلموں کے ورسٹائل اداکار قادرخان طویل عرصہ سے بیمار تھےاور 16 ہفتوں سے کینیڈا کے شہر ٹورنٹو کے ہسپتال میں زیرعلاج تھے۔قادرخان کوسانس لینےمیں شدید دشواری کاسامنا تھاتاہم گزشتہ روز ان کی حالت تشویشناک ہوگئی جس پرڈاکٹرزنےانہیں وینٹی لیٹر پر منتقل کردیا لیکن وہ آج اس دارِفانی سے کوُچ کرگئے جبکہ ان کے صاحبزادے سرفراز خان کے مطابق مرحوم کی آخری رسومات کینیڈا میں ہی ادا کی جائیں گی۔
مزاحیہ اداکار قادرخان 22 اکتوبر انیس سوسنتیس کو کابل میں پیدا ہوئے،انہوں نے تین سو سے زیادہ فلموں میں مختلف کردارنبھائے اور ڈھائی سو سے زیادہ فلموں کیلئے شاہکارڈائیلاگ لکھے جبکہ تین سو زیادہ فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے،،
قادر خان کی مشہورفلموں میں مقصد،نیا قدم،آنکھیں،جڑواں،میں کھلاڑی تو اناڑی، بیوی ہو توایسی،حسینہ مان جائے گی،نیا قدم،دولہے راجا شامل ہیں۔ اداکار قادر خان نے مزاحیہ فلموں کے ساتھ منفی کردار بھی خوب نبھائے

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.