پی ٹی آئی سرکار کا بڑا تعلیم دوست قدم

0

ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے پنجاب ہاؤس مری میں یونیورسٹی کے قیام کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب ہاؤس مری میں کوہسار یونیورسٹی قائم کی جائے گی۔یونیورسٹی کے پہلے وائس چانسلر کی تعیناتی رواں ہفتے متوقع ہے جبکہ داخلوں کا آغاز رواں برس ستمبر اکتوبر میں ہوجائے گا۔نوٹی فکیشن کے مطابق پنجاب ہاؤس، ریسورس سنٹر مری اور ملحقہ 86 کنال سرکاری اراضی یونیورسٹی کے نام پر منتقل کردی گئی ہے۔
یونیورسٹی میں عام مضامین کے علاوہ سیاحت اور ہاسپیٹیلٹی مینجمنٹ بھی پڑھائے جائیں گے۔ کہوٹہ اور کلر سیداں کے سنگم علاقہ میں کوہسار یونیورسٹی کے کیمپس بنائے جائیں گے۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: