غیرملکی افراد کو جائیداد صرف لیز پر دی جائے

0
وزارت داخلہ کی جانب سے پنجاب حکومت کو 15 فروری تک تجاویزکی مکمل تفصیلات فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ مذکورہ پالیسی میں سندھ،بلوچستان،خیبرپختونخوا اور وزارت خارجہ سے بھی تجاویز طلب کی گئی ہیں ۔پنجاب حکومت کی تجاویز کے مطابق غیرملکی افراد کو جائیداد صرف لیز پر دی جائے،لیزپردی جانے والی جائیداد پرغیر ملکی افراد کو مالکانہ حقوق نہ دیئے جائیں۔پنجاب حکومت کی جانب سے غیرملکیوں کو انڈسٹریل، سوشل اور زرعی اراضی کی لیز کیلئے الگ الگ دورانیہ مقرر کرنے کی بھی تجویز دی گئی اور اس حوالے سے مزید تفصیلات طلب کیں گئی ہیں۔دوسری طرف پنجاب حکومت نے وزارت داخلہ کو مکمل معلومات فراہم کرنےکےلئے تفصیلات اکٹھی کرنا شروع کردیں ہیں،ملک میں سرمایہ کاری سے معیشت میں بحالی کے منصوبوں کو مدنظر رکھتے ہوئے تجاویزات کی پیش کی جائیں گی تاکہ زیادہ سے زیادہ منافع کمایا جاسکے۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: