پنجاب حکومت کا کرایہ داروں کیلئے بڑی سہولت کا اعلان

0
پنجاب حکومت نے صوبے میں کرونا وائرس کے باعث جاری لاک ڈاؤں کے دوران کرائے کی عدم ادائیگی کی بنیاد پر مکان مالکان کو 2 مہینے تک کرایہ داروں کے لیے رعایت دینے کے احکامات جاری کردیئے۔
محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ایڈیشنل چیف سیکریٹری مومن آغا نےعوامی تحفظ کےلیےاحکامات صادرکئے۔ حکم میں کہا گیا ہے کہ ‘لاک ڈاؤن کے دوران کوئی بھی مالک مکان کسی کرایہ دار کو کرائے کی عدم ادائیگی کی بنیاد پر جبری بے دخل نہیں کرے گا اور اس حوالے سے مالک مکان کوئی قانونی کارروائی بھی نہیں کرسکے گاایڈیشل چیف سیکریٹری نے کہا کہ یہ حکم نامہ پنجاب میں 2 ماہ تک نافذ رہے گا جب تک اس میں ردوبدل نہیں کیا جاتا۔ پنجاب حکومت کے اس حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ پنجاب میں کرونا وائرس کے کیسز میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے جو تشویش ناک اور لوگوں کی صحت کے لیے انتہائی خطرے کی بات ہے۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: