پنجاب کے ” بابُو” بھی ہو جائیں ہوشیار

0
پنجاب حکومت نے بیوروکریٹس کے اثاثوں کی جانچ پڑتال کا فیصلہ کرلیا ۔ صوبائی حکومت کی جانب سے تمام سرکاری افسران سے ان کے اثاثہ جات کی تفصیلات طلب کرلی گئی ہیں اور اس ضمن میں محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی نے تمام افسران اوراداروں کومراسلہ بھجوا دیا ہے۔حکومت پنجاب کی جانب سے اس سلسلے میں جاری کردہ نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ تمام افسران اپنی جائیداد اور آمدن کے ذرائع کی ساری تفصیلات جلد پیش کردیں۔صوبائی حکومت کے نوٹیفکیشن میں تمام افسران سے کہا گیا ہے کہ وہ اس ضمن میں درکار ساری تفصیلات جمع کرائیں، تمام افسران کے اثاثہ جات کی تفصیلات پروموشن بورڈ کےسامنے رکھی جائیں گی
حکومت پنجاب کے نوٹی فکیشن میں واضح طور پر درج ہے کہ پروموشن سے قبل اثاثہ جات کی تفصیلات جانچنے کا حکم سپریم کورٹ کی جانب سے دیا گیا ہے۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: