پنجاب :سرکاری ملازمین کیلئےٹھنڈی ہوا کاپہلا جھونکا

وزیراعلیٰ سردارعثمان بزدار کی ہدایت پر پنجاب کے سرکاری ملازمین کوبڑاریلیف،بناویلنٹ گرانٹس میں ریکارڈ اضافہ کر دیا گیا ۔محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن کےجاری کردہ نوٹیفکیشن کے تحت ملازمین کے بچوں کی پرائمری تا سیکنڈری تعلیم کیلئے سالانہ 20 ہزار روپے وظیفہ دیا جائے گا۔ ہائیر سکینڈری کیلئے سالانہ 50 ہزار روپے سکالرشپ ملے گا۔ملازمین کے بچوں کیلئے میرج گرانٹ میں بھی 3 گنا سے زائد اضافہ کر دیا گیا ۔ میرج گرانٹ 40 اور 50 ہزار سے بڑھا کر ڈیڑھ لاکھ روپے کر دی گئی ۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.