پنجاب کابینہ میں ردوبدل، 2 وزراء کے قلمدان تبدیل

0

پنجاب کابینہ میں 2 وزراء کے قلمدان تبدیل کر دیئے گئے ہیں، تبدیل کیئے جانے والے وزراء میں حسین جہانیاں گردیزی اور نعمان لنگڑیال شامل ہیں۔پنجاب کابینہ میں محکموں کی تبدیلی کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ۔
نوٹی فکیشن کےمطابق حسین جہانیاں گردیزی سے مینجمنٹ اینڈ پروفیشنل ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کا قلمدان واپس لے کر انہیں وزیرِ زراعت بنا دیا گیا جبکہ نعمان لنگڑیال سے وزارتِ زراعت کا قلمدان واپس لے کر انہیں وزیرِ مینجمنٹ اینڈ پروفیشنل ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ بنا دیا گیا ۔
وزارتوں کی تبدیلی کا یہ نوٹیفکیشن وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی منظوری کے بعد چیف سیکریٹری نے جاری کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق نعمان لنگڑیال کی ناقص پرفارمنس اور متعدد شکایات پر وزیراعظم نے باقاعدہ طور پر ان کی وزارت تبدیل کرنے کے احکامات جاری کئے جبکہ حسنین جہانیاں گردیزی کی بہتر پرفارمنس کو دیکھتے ہوئے انہیں وزارت زراعت کی ذمہ داری سونپی گئی۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: