پنجاب کے بجٹ کو حتمی شکل دے دی گئی،کل پیش کیا جائے گا

حکومتِ پنجاب نے صوبے کے مالی سال 2020ء -2019ء کے بجٹ کو حتمی شکل دے دی ہے، صوبائی بجٹ کل پنجاب اسمبلی میں پیش کرنے سے قبل کابینہ سے اس کی منظوری لی جائے گی۔ محکمہ خزانہ پنجاب نئے مالی سال کے بجٹ کو ٹیکس فری اور 200 ارب کا سرپلس بجٹ قرار دے رہا ہے، جس میں 350 ارب روپے ترقیاتی منصوبوں کیلئے جبکہ غیر ترقیاتی بجٹ کا حجم 2 ہزار 2 سو ارب روپے رکھا گیا ہے۔محکمہ خزانہ پنجاب کے ذرائع نے بتایا کہ نئے مالی سال کا بجٹ ٹیکس فری ہو گا، جس میں نئے ٹیکس لگانے کے بجائے پہلے سے موجود ٹیکسوں کی شرح میں اضافہ کیا گیا ہے۔ صوبائی سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں وفاقی ملازمین کی طرح گریڈ 16 تک 10 فیصد جبکہ گریڈ 17 سے20 تک کے افسران کی تنخواہوں میں5 فیصد اضافہ تجویز کیا گیا ہے۔صوبائی محکموں پرغیر ترقیاتی اخراجات کیلئے صوبائی کفایت شعاری کمیٹی سے منظوری لینے کی شرط عائد کی گئی ہیں۔ بجٹ میں صوبائی محکموں کے سربراہان پرزور دیا گیا ہے کہ وہ اپنے غیر ترقیاتی رننگ اخراجات کو کم سے کم کریں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.