پی ٹی آئی کیلئے ایک اور قومی نشست کا تحفہ

سرگودھا میں این اے 91 کے 20 پولنگ اسٹیشنز میں ری پولنگ کے غیر سرکاری نتائج کے مطابق پی ٹی آئی نے میدان مار لیا۔ پاکستان تحریکِ انصاف کے امیدوار عامر سلطان چیمہ نے 12 ہزار 28 ووٹ لے کر (ن) لیگی امیدوار کو شکست دے دی۔غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کے امیدوار ڈاکٹر ذوالفقار بھٹی 3 ہزار 134 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
25جولائی کوعام انتخابات میں اس حلقہ سے مسلم لیگ ن کے ڈاکٹر ذوالفقارعلی بھٹی نےایک لاکھ دس ہزارچھ سو چون جبکہ پی ٹی آئی کے چوہدری عامر سلطان چیمہ نے ایک لاکھ دس ہزار پانچ سو سڑسٹھ 46 ووٹ حاصل کئے اس طرح ذوالفقار بھٹی کو87ووٹوں سے برتری سے کامیاب قرار دیا گیا۔12 اگست کو عامر سلطان چیمہ کی درخواست پر لاہور ہائیکورٹ نے دوبارہ گنتی کاحکم دیا
پندرہ نومبر تک259 پولنگ اسٹیشنوں کی گنتی ہوسکی تھی کہ سپریم کورٹ نے تمام 345 پولنگ اسٹیشنوں کی گنتی کا حکم دے دیا۔ جس کے تحت 28نومبر تک گنتی کے عمل پی ٹی آئی کے چوہدری عامر سلطان چیمہ کےایک لاکھ سات ہزارنوسوسینتیس جبکہ مسلم لیگ ن کے ذوالفقار بھٹی کے ای لاکھ چھ ہزار چھ سو اکیاون ووٹ نکلے تاہم ریٹرننگ آفیسر نے 20 پولنگ اسٹیشنوں کے بیگز کی سیلوں کی تبدیلی اور ووٹوں کی ٹمپرنگ سامنے آنے پر معاملہ الیکشن کمشن کے سپرد کردیا جس پر مذکورہ 20 پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ گنتی کا حکم دیا گیا

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.