پی آئی اےکی حج آپریشن 2019ء کی تیاریاں مکمل

قومی ایئرلائن نے حج آپریشن 2019ء کی تمام تر تیاریاں مکمل کر لیں،پی آئی اے حج آپریشن 4 جولائی سے شروع ہوگاجو 5 اگست تک جاری رہے گا۔ پی آئی اے کی 318 شیڈول پروازوں کےذریعے 84 ہزار عازمین حج کو حجاز مقدس پہنچایا جائے گا۔پہلی حج پرواز اسلام آباد سے 300 سے زائد عازمین کو لے کر جدہ روانہ ہوگی۔ قومی ایئرلائن اپنے حج آپریشن میں بوئنگ 777 طیارے آپریٹ کریگا۔اسلام آباد سے 14 ہزار 40 ، کراچی سے 15 ہزار 125 عازمین حج کوسعودی عرب پہنچایا جائے گا۔پی آئی اے کی حج پروازوں کےذریعے لاہور سے 14 ہزار 922، پشاور سے 8 ہزار 750عازمین حجازمقدس پہنچیں گے۔ سیالکوٹ کے 4 ہزار 300، ملتان کے 5 ہزار 300، فیصل آباد کے1700، کوئٹہ کے 8 ہزار 794 اور سکھرکے 639 عازمین بھی دینی فریضہ کی ادائیگی کیلئےپی آئی اے کےذریعےسعودی عرب جائیں گے۔حجاج کرام کی واپسی کا آپریشن 17 اگست سے 14 ستمبر تک ہوگا۔ پروازوں کا شیڈول وزارت مذہبی امور اور سعودی عرب کی جنرل سول ایوی ایشن اتھارٹی کےحوالے کردیاگیا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.