پاکستان سپر لیگ 4 کا میلہ سجنے کو ہے تیار

ویسٹ انڈیز ٹیم کے کھلاڑی اور پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی پی ایس ایل سیزن فور میں شرکت کرنے کیلئے پاکستان پہنچ گئے۔اسلام آباد ایئرپورٹ پر پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی نے ان کا استقبال کیا۔ ڈیرن سیمی پشاور زلمی کی کٹ اور گانے کی لانچنگ تقریب میں شریک ہوں گے اس کے علاوہ ویسٹ انڈین کھلاڑی آرمی پبلک اسکول پشاور کا دورہ بھی کریں گے
پاکستان سپر لیگ4 کا میلہ سجنے کو ہے تیار، اماراتی صحراؤں میں کرکٹ کے ستارے میدان میں اتریں گے،، دنیا بھرکی نظریں پی ایس ایل سیزن فور پر لگ گئیں۔پہلے سیزن میں اترے کرکٹ کے ستارے، کراؤڈ کے شور میں جم کر کھیلے سارے کے سارے،
سیزن ٹو میں کھیل جما،خوب تالیاں اور سیٹی بھی بجیں،،،کرکٹرز نے دنیا بھر میں اپنی چھاپ چھوڑدی،،،پھرآیاسیزن تھری اورکرکٹرز آگئےجلوہ دکھانے،،،لیکن اب ہےپی ایس ایل سیزن فور ،،،لگادو زور،،،مچادوں شور کی باری
پاکستان سمیت دنیا بھر کی ٹیموں کے نامورکھلاڑی چھکے چوکوں کا تڑکا لگانے کو ہیں تیار، لیکن شائقین کرکٹ کو کرنا ہو گا بس تھوڑا اور انتظار
میگا ایونٹ کیلئے کاؤنٹ ڈاؤن شروع ہوگیا۔ ٹورنامنٹ کی رنگارنگ افتتاحی تقریب 14 فروری کو دبئی میں منعقد ہو گی۔ تین میچز کی میزبانی لاہور کا قذافی اسٹیڈیم کرے گا جبکہ کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں 17مارچ کو فائنل سمیت پانچ میچز کھیلے جائیں گے

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.