پی ایس ایل4،پروڈکشن اخراجات پر فرنچائزز اور بورڈ میں ٹھن گئی

پاکستان کرکٹ بورڈ نے گزشتہ ماہ پی ایس ایل براڈکاسٹ رائٹس 36 ملین ڈالرکےعوض فروخت کیے،ابتدائی تین سالوں کے مقابلے میں یہ رقم تین سو اٹھاون فیصد زائد ہے،،،جس پر فرنچائزز نے بے حد خوشی کا اظہارکیا،،،کیونکہ اس میں سے پچاسی فیصد حصہ فرنچائزز کو ملنا تھا،،، لیکن فرنچائزز کی خوشی اس وقت عارضی ثابت ہوئی جب بورڈ نے یہ بتایا کہ اس بار پروڈکشن کے اخراجات میں اضافہ ہوگیا اور تمام اخراجات فرنچائزز کو ہی برداشت کرنے ہیں

پی سی بی حکام نے ٹیم مالکان کو بتایا ہے کہ پی ایس ایل کے اگلے ایڈیشن کیلئے وینیوز کی تعداد بڑھ چکی ہے،پاکستان میں زیادہ میچز ہوں گے جبکہ یو اے ای میں ابوظبی کا بھی اضافہ ہو گیا، اس لیے پروڈکشن اخراجات بھی بڑھ گئے ہیں،

دوسری جانب پی ایس ایل فرنچائزز خسارے کا رونا رونے لگیں،،،فرنچائززمالکان کا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ خود یہ اخراجات برداشت کرے، وہ پہلے ہی خسارے کا شکار ہیں، براڈکاسٹنگ رائٹس پر ان کی آمدنی کا بڑا انحصار ہوتا ہے،اگراس میں سے بھی بڑی رقم منہا ہوگئی تو بھاری نقصان اٹھانا پڑے گا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.