ملتان سلطان” پھر سے بنے گی پی ایس ایل کی شان”

پی ایس ایل 4 کیلئے چھٹی ٹیم کے نام کا معاملہ گزشتہ کئی دنوں سے سوشل میڈیا کی زینت بنا ہوا تھا جو بالآخر حل ہوگیا،،،ملتان فرنچائز کے مالک علی ترین نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ عوام کی آراء کو مدنظر رکھتے ہوئے فیصلہ کیا ہے کہ کیونکہ یہ نام سب کو پسند ہے اس لئے ٹیم کا نام ملتان سلطانز ہی ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ پہلے “ملتان بہادرز” یا “ملتان ملنگز”کے نام پرغور کیا جا رہا تھا لیکن جب عوامی رائے معلوم کی تو لوگوں نے ملتان سلطانز کی ہی حمایت کی۔علی ترین کی درخواست پر پی سی بی ٹیم کا نام “ملتان سلطانز” ہی جاری کرے گا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل کے گزشتہ ایڈیشن میں شامل ہونے والی نئی ٹیم ملتان سلطانز کا معاہدہ واجبات کی عدم ادائیگی کی وجہ سے ختم کر دیا تھا اور حالیہ سیزن میں اس کو وقتی طور پر چھٹی ٹیم کا نام دیا گیا تھا،نئے مالک کیلئے نیلامی ہوئی تو پی ٹی آئی کے رہنما جہانگیرترین کے بیٹے علی ترین نے سب سے زیادہ بولی دے کر مالکانہ حقوق حاصل کئے تھے

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.