پی ایس ایل فائیو کےدلچسپ مقابلے جاری

0
پاکستان سپر لیگ کا جادو سرچڑھ کر بولنے لگا، آج کراچی کنگز اور ملتان سلطانز کے درمیان بڑا مقابلہ ہوگا۔ پی ایس ایل کا 19ویں میچ قذافی سٹیڈیم لاہور میں شام 7 بجے کھیلا جائے گا۔ سلطانزشان مسعود کی قیادت میں میدان میں اتریں گے۔جبکہ کراچی کنگز عماد وسیم کی کپتانی میں جلوے بکھیرے گیپوائنٹس ٹیبل کی موجودہ صورتحال نے اس میچ کو بہت ہی دلچسپ بنا دیا ہے۔میچ جیتنے کی صورت میں کراچی کنگز کے پوائنٹس 6 سے 8 یعنی ملتان سلطانز کے برابر ہوجائیں گے۔آج کھیلا جانے والا میچ دونوں ٹیموں کا چھٹا میچ ہوگا۔ پوائنٹس ٹیبل پر اسلا م آباد یونائیٹڈ دوسرے،پشاور زلمی تیسرے،کوئٹہ گلیڈی ایٹرز پانچویں اور لاہور قلندرز آخری نمبر پر موجود ہے۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: