مکار مودی سرکار کامقبوضہ کشمیر پرشب خون

مقبوضہ کشمیرکا خصوصی درجہ ختم کرنے اور وہاں جاری بھارتی مظالم کیخلاف پوری دنیا میں آوازیں اٹھنا شروع ہوگئی ہیں،مختلف ممالک میں مودی حکومت کیخلاف احتجاجی مظاہروں کاسلسلہ جاری ہے،لندن میں پاکستانی کمیونٹی اور کشمیری باشندوں نےبھارتی ہائی کمیشن کےسامنے احتجاج کیا،مظاہرین نے پلے کارڈزاٹھارکھے تھے جن پرمودی دہشتگرد،کشمیر کوآزاد کرو کےنعرے درج تھےاحتجاجی شرکاء نے بھارت کیخلاف اورکشمیر کی آزادی کےحق میں نعرےبازی بھی کیفرانس کے دارالحکومت پیرس میں ایفل ٹاورکےمقام پرپاکستانی وکشمیری کمیونٹی نے احتجاجی مارچ کیا،شرکا ءنے بھارت کیخلاف شدید نعرے بازی کی جبکہ عالمی برادری سے
بھارتی مظالم کا نوٹس لینے کامطالبہ کیاادھر کشمیر کونسل یورپ کے زیراہتمام برسلز میں احتجاجی کیمپ لگایا گیاجس میں یورپی باشندوں نے بھی شرکت کی،شرکاء نے کشمیری عوام سے یکجہتی کا اظہار اوربھارتی مظالم کی شدید مذمت کی ۔کیمپ کے منتظمین نے بھارت کے اوچھے ہتھکنڈوں کو بےنقاب کرنے کیلئے آگاہی پمفلٹ بھی تقسیم کئے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.