پاکستان ایٹمی اثاثوں کی سیکیورٹی کو سب سے زیادہ محفوظ بنانے والا ملک

0
ایٹمی ہتھیاروں کو محفوظ کرنے والے ممالک کی درجہ بندی میں پاکستان کی پوزیشن میں نمایاں بہتری ہوئی ہے، سب سے زیادہ مؤثر اقدامات پر امریکی ادارےاین ٹی آئی نے پاکستان کی درجہ بندی میں 7 پوائنٹس کا اضافہ کردیا۔این ٹی آئی انڈیکس کے مطابق ایٹمی اثاثوں کے تحفظ سے متعلق پاکستان کے اقدامات نے بھارت کو بہت پیچھے چھوڑ دیا۔ بھارت کے41 کے مقابلے میں پاکستان نے 47 پوائنٹس حاصل کیے۔ تنصیبات کے تحفظ میں بھی بھارت کے 53 پوائنٹس کے مقابلے میں پاکستان کا اسکور 58 ہے۔رپورٹ کے مطابق پاکستان نے پلس 25 پوائنٹس حاصل کیے ہیں جبکہ گلوبل نارمز کیٹیگری میں بھی پاکستان کا پلس ون درجہ بڑھا ہے۔نئے ضوابط لاگو کر کے پاکستان نے زیادہ تر اقدامات سیکورٹی اور کنٹرول سے متعلق کیے۔ دیگر ممالک کے مقابلے میں پاکستان نے سیکورٹی اینڈ کنٹرول کیٹیگری میں خود کو بہت زیادہ بہتر بنایا ہے۔امریکا کی سابق سفیر اور تخفیف اسلحہ سے متعلق کانفرنس کی مستقل مندوب لارا کینیڈی نے این ٹی آئی انڈیکس میں پاکستان سے متعلق رپورٹ کا خیرمقدم کیا جبکہ امریکا میں پاکستانی سفیر اسد مجید خان نے رپورٹ خوش آئند قرار دے دی۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: