عوامی اور سیاسی دباؤ کام کرگیا

0
ذرائع کے مطابق وزیر اعظم کے مشیر برائے خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کی زیرصدارت کابینہ اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں وزارت توانائی کی جانب سے گیس کی قیمتوں میں اضافے کے حوالے سے پیش کی گئی سمری پر غور کیا گیاوزارت توانائی اور اوگرا کی سمری میں مقامی صارفین کے لیے میٹر کے کرائے میں 400 فیصداضافے کی تجویز دی گئی تھی۔ پیٹرولیم ڈویژن کا کہنا تھا کہ میٹر کا کرایہ آخری مرتبہ 1997 میں طے کیا گیا تھا۔سمری میں کم گیس استعمال کرنے والے صارفین کے لیے قیمتوں میں 5 فیصد اضافہ ، بجلی کے پلانٹس کیلئے 12 فیصد، صنعتوں اور سی این جی اسٹیشنز کے لیے 15 فیصد قیمتیں بڑھانے کی تجویز دی گئی تھی۔کابینہ اقتصادی رابطہ کمیٹی نے گندم اور چینی کی قیمتوں میں اضافے پر حکومت کو درپیش شدید عوامی اور سیاسی دباؤ کے پیش نظر گیس کی قیمت میں اضافے کی تجویز مسترد کردی ۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: