پریانکا گاندھی کی انٹری بھارتی سیاست میں نیا موڑ

مودی سرکار کو ٹکردینےسابق وزرائےاعظم اندرا گاندھی کی پوتی اورراجیوگاندھی کی بیٹی پریانکا گاندھی بھی سیاست کے میدان میں آگئیں،،،رواں برس ہونے والے لوک سبھا کے انتخابات کے موقع پر کانگرس نے پریانکا کوسیاست میں باقاعدہ طور پرلانے کا فیصلہ کیا،،،پریانکا کانگریس کے مضبوط علاقے مشرقی اترپردیش کی جنرل سیکرٹری کا عہدہ سنبھالیں گی ۔
پریانکا گاندھی اپنی ذمہ داریاں آئندہ ماہ کے پہلے ہفتے سے سنبھال لیں گی۔اُن کی والدہ سونیا گاندھی نے ذمہ داریوں سے سبکدوش ہوکر بیٹے راہول گاندھی کو کانگریس کی قیادت سونپ دی تھی۔
پریانکا گاندھی اس سے قبل بھی انتخابی سیاست میں معمولی کردار ادا کرتی رہی ہیں اور اپنی ماں اور بھائی کے ساتھ جلسوں میں بھی شریک ہوتی رہی ہیں تاہم گزشتہ برس انہوں نے سیاست میں بھرپور کردار کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔ اب وہ پارٹی کی تنظیم سازی کے عمل اورقیادت میں پہلی بار شامل ہوئی ہیں۔
بھارت کی پانچ ریاستوں میں ہونے والے اسمبلی انتخابات میں وزیراعظم نریندرمودی کی جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی اپنے مضبوط قلعوں مدھیہ پردیش، چھتیس گڑھ اور راجھستان سے ہار گئی تھی۔ اب لوک سبھا میں بھی بی جے پی کو شکست سے دوچار کرنے کے لیے کانگریس نے بھرپور تنظیم سازی کی ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.