صدرعارف علوی کی پوری قوم کوعیدالفطرکی مبارکباد

0
صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے قوم کو عید کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ انشااللہ پاکستان اس مشکل سےکامیاب ہوکرنکلےگا،ماسک پہنیں،ہاتھ دھوئیں اورمحفوظ رہیں،عوام سےدرخواست ہےکہ معاشرتی فاصلوں پرعمل کریں،پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے عوام کو چیلنجوں پر قابو پانے کے لیے اللّہ کی مدد اور رہنمائی کے لئے دعا کے ساتھ عید کی مبارک دی ۔ عیدالفطر کے موقع پر جاری بیان میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ ہم آج کے چیلنجوں پر قابو پانے کے لئے اللّہ کی مدد اور رہنمائی کے لئے دعا کرتے ہیں۔سلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے عیدالفطر پر قوم کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ بدقسمتی سے اس برس ہم عید ایک رنجیدہ ماحول میں منا رہے ہیں۔ طیارہ حادثہ اور کرونا وائرس کی نذر ہو جانے والی قیمتی زندگیوں نے عیدالفطر کو سوگوار بنا دیا ہےپیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان کے مسلمان کرونا کا سامنا کرنے کے ساتھ طیارہ حادثے کا دکھ بھی سہہ رہے ہیں۔ آپ سے اپیل کرتا ہوں کہ اس صورتحال میں سادگی سے عید منائیں اور اس عید کو اپنے شہداء کے نام کریں۔وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز کا سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ یہ ایک منفرد موقع ہے کہ ملک بھر میں ایک ہی دن عید منائی جارہی ہے،انہوں نے لکھا کہ عید مناتے ہوئے ان غم زدہ خاندانوں کو نہ بھولیں جنہوں نے گزشتہ روز طیارے کے حادثے میں اپنے پیاروں کو کھو دیا۔وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ایک طویل عرصے کے پاکستان اور عالم اسلام میں ایک عید منائی جارہی ہے۔انہوں نے مزید لکھا کہ اللہ کا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ اس نے ہمیں سرخرو کیا اور مشکل حالات میں عوام کو ایک عید کی خوشی ملی۔عید الفطر کے حوالے سے پیغام دیتے ہوئے وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر کا کہنا ہے کہ کرونا وباء،مظلوم کشمیریوں اور پی آئی اے سانحہ کی وجہ سے عید سادگی سے منائیں۔ انشاء اللہ بہت جلد عید سرینگر جموں اور لداخ میں منائیں گے۔وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے عیدالفطر پر پیغام میں کہا کہ کرونا وباء اور طیارہ حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر ہر آنکھ نم ناک ہے۔ عید پر ہمیں بحیثیت قوم جاں بحق افراد کے لواحقین سے اظہار یکجہتی کرنا چاہئے۔۔ اس عید پر ہمیں غیر معمولی احتیاط کرنے کی ضرورت ہے۔سابق مشیر اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے عید کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ دعا ہے کہ اللہ کریم رمضان کے دوران کی گئی ہماری عبادات کو قبول فرمائے اور سانحہ پی آئی اے کے شہداء کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے۔ کرونا کی وبا سے اللہ تعالیٰ تمام انسانیت کو محفوظ رکھیں۔

جواب دیجئے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: