صدر مملکت اور وزیراعظم کا یوم یکجہتی کشمیر پر پیغام

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اپنے پیغام میں کہا کہ کشمیریوں کی جدوجہد آزادی ضرو رنگ لائے گی اور پوری قوم کشمیریوں کے جدوجہد آزادی کی حمایت کرتی ہے، مسئلہ کشمیر پر عالمی برادری کا دوغلا پن شکوک و شبہات کو ابھار رہا ہے۔ بھارت کا کشمیریوں پر ظلم دہشت گردی کو ہوا دینے کے مترادف ہے، اقوام متحدہ کے انسانی حقوق سے متعلق بیانات پر کشمیریوں کا بھروسہ کم ہوتا جارہا ہے۔
یوم کشمیر پر وزیراعظم نے اپنے پیغام میں کہا کہ مسئلہ کشمیر 7 دہائیوں سے حل طلب ہے، اس دوران ہزاروں بے گناہ کشمیریوں کا قتل عام کیا گیا، کشمیری عوام جدوجہد آزادی کے لیے کوشاں ہیں۔
عمران خان نے کہا کہ آزادی اور حق خود ارادیت کے حصول کےلیے کشمیریوں کا جذبہ بڑھ رہا ہے، 1947ء سے اب تک کشمیریوں پر بھارتی مظالم کی مثال دنیا میں کہیں نہیں ملتی۔ ہزاروں کشمیریوں کا ماورائے عدالت قتل ہورہا ہے، پیلٹ گنز کے استعمال سے نہتے کشمیریوں پر بھارتی مظالم کا سلسلہ جاری ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.