مصر کا نیا دارالحکومت، تعمیراتی کام زور و شور سے جاری

0
مصری حکومت قاہرہ سے 45 کلو میٹر کے فاصلے پر نیا دارالحکومت تیار کررہی ہے اور یہ قاہرہ، السویس اور العین السخنہ شہروں کے درمیان میں واقع ہے ۔ یہاں دنیا کا سب سے بڑا پارک بھی قائم کیا جائے گا۔شہرکے سرکاری علاقے میں تمام وزارتوں اور پارلیمنٹ کی عمارتیں بنائی جائیں گی۔ بزنس زون بھی ہوگا جہاں بیشتر بینک قائم کیے جائیں گے۔ سنٹرل بزنس زون اینڈ ٹاورز بنائے جائیں گے جہاں افریقہ کا سب سے اونچا ٹاور بھی تعمیر ہوگا۔شہر کے رہائشی علاقے میں 11 لاکھ مکانات تعمیر کئے جائیں گے جن میں 65 لاکھ افراد کیلئے رہائشی سہولیات دستیاب ہوں گی اس کے علاوہ ہوٹل کے 40 ہزار کمرے ہوں گے جبکہ سڑکیں 10 ہزار کلو میٹر طویل ہوں گی اور اس منصوبے سے20 لاکھ افراد کو روزگار کے نئے مواقع میسرآئیں گے۔مصر نے حال ہی میں نئے دارالحکومت کے ایئرپورٹ کا افتتاح کیا ہے،اس سے قبل مصری وزیراعظم مصطفی مدبولی نے اعلان کیا تھا کہ نیا دارالحکومت سنگاپور جتنے رقبے پر تعمیر ہوگا اور یہ سرکاری دفاتر، سفارتخانوں اور رہائشی عمارتوں پر مشتمل ہوگا۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: