بھارتی انتہاپسندوں کےحوصلے مزید بڑھ گئے

بھارتی شہر بھوپال سےبھارتیہ جنتا پارٹی کی رکن پارلیمنٹ پرگیا سنگھ ٹھاکر نے کہا ہے کہ جس طرح کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کی گئی، ٹھیک اسی طرح ایودھیا میں منہدم بابری مسجد کی جگہ رام مندر بھی تعمیر کیا جائیگا۔
بی جی پی کی متنازعہ اور کٹر ہندو رہنما پارلیمنٹ پرگیا سنگھ ٹھاکر کا کہنا ہے کہ آرٹیکل 370 کے خاتمے سے بھارت متحد ہوا جبکہ رام مندر کی تعمیر سے مزید متحد ہوگا اور لوگ بہت جلد اس کی تعمیر دیکھیں گے۔ہندوانتہاپسندوں نے1992ء میں بابری مسجد کو شہید کیا تھا جبکہ پرگیا سنگھ ٹھاکر اس واقعہ میں بھی پیش پیش تھیں اور اس بات کا وہ میڈیا پر بھی برملا اظہار کرتی ہیںاس سے قبل اتر پردیش کے وزیر سنیل بھارالا نےبھی کچھ ایسا ہی دعویٰ کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایودھیا میں رام مندر وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کے دور میں ہی تعمیر ہوگا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.