چین فلمی تخیلات کو حقیقت کا رنگ دینے لگا

چین ایک ایسےسپرپاور کے طور پر ابھر رہا ہے جس کے منصوبے ناقابل یقین ہیں لیکن وہ انہیں حقیقت کا روپ دینے کی کوششوں میں مصروف ہے،،،چین اپنی توانائی کی ضروریات پوری کرنے کے لیے سورج کا سہارا لینے کا ارادہ رکھتا ہے مگر اس میں انفرادیت یہ ہے کہ وہ بالائی خلا میں پاور اسٹیشن تعمیر کرنے جارہا ہے،،یہ پاور اسٹیشن زمین کے مدار میں ہوگا اور سورج کی شعاعوں کو بجلی میں بدل کر یہ توانائی واپس زمین پر بیم کی شکل میں منتقل کرے گا۔
چینی سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ اس منصوبے سے 99 فیصد تک بجلی حاصل ہوگی اور یہ ماحول دوست بھی ہوگی۔چین دنیا کا پہلا ملک بننا چاہتا ہے جو چاند پر بیس قائم کرنے میں کامیاب ہوگا اور اس کے لیے وہ تھری ڈی پرنٹنگ ٹیکنالوجی کی مدد بھی لے گا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.