افغانستان میں ایک بار پھر شراکتِ اقتدار کا معاہدہ

0
افغان صدر اشرف غنی اور ان کے سیاسی حریف ڈاکٹر عبداللہ عبداللہ نے اپنے سیاسی اختلافات کو ختم کرتے ہوئے اقتدار میں شراکت کے معاہدے پر دستخط کر دیئے ۔صدر اشرف غنی کے ترجمان نے اپنی ٹویٹ میں دونوں فریقین کے معاہدے پر دستخط کرنے کے حوالے سے اعلان کیا ۔ ترجمان صدیق صدیقی نے کہا کہ معاہدے کے حوالے سے مزید تفصیلات کچھ دیر میں منظر عام پر لائی جائیں گی۔
صدارتی ترجمان نے ٹویٹ میں واضح کیا کہ ڈاکٹر عبداللہ عبداللہ اعلیٰ قومی مصالحتی کونسل کے سربراہ ہوں گے اور ان کی ٹیم کے ممبران کو وفاقی کابینہ میں شامل کیا جائے گا لیکن ڈاکٹر عبداللہ عبداللہ کی جماعت کو کون سی وزارتیں دی جائیں گی اس کا فیصلہ ابھی نہیں ہوا۔ افغان حکومتی عہدیداروں کے مطابق دونوں فریقین کے درمیان معاہدہ طالبان کے ساتھ مذاکرات کو آگے بڑھانے کے لیے اہم ثابت ہوگا۔
افغانستان کے صدارتی امیدوار ڈاکٹر عبداللہ عبداللہ نے گذشتہ ستمبر میں ہونے والے صدارتی انتخابات کے نتائج تسلیم کرنے سے انکار کر دیا تھا اور انہوں نے اسی روز بطور صدر حلف اُٹھانے کے لیے تقریب کا انعقاد کیا جس دن صدر اشرف غنی نے اپنے عہدے کا حلف اُٹھایا جبکہ دونوں نے ٹویٹر پر اپنے ساتھ ’صدر اسلامی جمہوریہ افغانستان‘ بھی لکھ لیا تھا۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: