شدید سردی کی لہرجاری،پاورپلانٹس کی بھی مت ماردی

نہروں کی بھل صفائی کے باعث ڈیمز سے بجلی کی پیداوار میں کمی ہو گئی ہے جبکہ شدید دھند کے باعث گدو، بلوکی، نشاط اور نشاط چونیاں پاور پلانٹس ٹرپ کر گئےجس سے مجموعی طور پر 4 ہزار میگاواٹ بجلی کے شارٹ فال کا سامنا ہے، بند ہونے والے پاور پلانٹس کو ایل این جی کی کمی کا بھی سامنا ہے۔

پیپکوحکام کاکہنا ہےکہ شارٹ فال پرقابوپانےکیلئےلوڈ شیڈنگ کا دورانیہ عارضی طور پر بڑھا دیا گیا ہے اور لیسکو کا کوٹہ 2 ہزار میگاواٹ سے کم کر کے ایک ہزار کر دیا گیا ہے۔ پیپکو حکام کے مطابق لاہور کے متعدد فیڈرز بند ہونے کے باعث بجلی کی فراہمی معطل ہے اور شہر میں ہر گھنٹے کے بعد ایک گھنٹے کے لیے فیڈر بند کیا جارہا ہے۔ تاہم پاور پلانٹس کی خرابی جلد دور کر کے بجلی بحال کر دی جائے گی۔

لاہور میں اعلانیہ کےساتھ غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ بھی شروع کردی گئی اورعلامہ اقبال ٹاون، جوہر ٹاون، گلبرگ، گڑھی شاہو سمیت متعدد علاقوں میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ وقفے وقفے سے جا ری رہا

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.