کینیا کے حجاموں نےنیا ہیئر سٹائل ایجاد کرلیا

0

دنیا بھر میں کرونا وائرس کے باعث لاک ڈاؤن کے نتیجے میں کروڑوں لوگ بے روزگار ہوگئے لیکن انہی حالات میں کینیا کی سب سے بڑی کچی آبادی کبیرا کے حجاموں نے اپنے ہنر کو ایک نیا انداز دیتے ہوئے "کرونا ہیئر سٹائل” ایجاد کرلیا ۔
اس ہیئر سٹائل میں بالوں کو اُن ابھاروں کی طرح ترتیب دیا جاتا ہے جو کرونا وائرس کی سطح پر جگہ جگہ موجود ہوتے ہیں۔ یعنی کرونا ہیئر سٹائل بنوانے والے کا سر کرونا وائرس جیسا ہوجاتا ہے۔
خاص بات یہ ہے کہ کرونا ہیئر سٹائل کوئی مہنگا بھی نہیں بلکہ اسے بنوانے کی قیمت صرف ایک ڈالر سے بھی کم ہے، جسے کچی آبادی میں رہنے والے غریب لوگ بھی نسبتاً آسانی سے ادا کرسکتے ہیں۔
کم خرچ، بالا نشین اور منفرد ہونے کی وجہ سے یہ ہیئر سٹائل اب پورے کینیا میں مقبول ہورہا ہے جس سے وہاں کے حجاموں کو اپنا روزگار بچانے میں خاصی مدد مل رہی ہے۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: