مائیک پومپیو کا بھارت کو چین پر انحصار کم کرنے پر زور

0
مائیک پومپیو نے کہا کہ ‘بھارت کے پاس ایک موقع ہے کہ وہ چینی درآمدات کو تبدیل کرے،مواصلات، ادویات اور دیگر اشیا کے لیے چینی کمپنیوں پر انحصار کم کرے’۔امریکی سیکرٹری خارجہ نے کہا کہ ‘بھارت اس پوزیشن میں ہے کیونکہ اس نے امریکا سمیت دنیا بھر میں دیگر ممالک کا اعتماد حاصل کرلیا ہے۔پومپیو نے کہا کہ ‘حالیہ تصادم پیپلز لیبریشن آرمی نے شروع کیا تھا اوریہ چین کی کمیونسٹ پارٹی کے ناقابل قبول رویے کی تازہ مثال ہے’۔ان کا کہنا تھا کہ ‘امریکا کبھی بھی بھارت کی سیکیورٹی پر زیادہ معاون نہیں رہا لیکن صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی خارجہ پالیسی میں بھارت بھی ایک اہم شراکت دار اور بنیادی ستون ہے’۔پومپیو کے بیان سے قبل ہی بھارت نے حال ہی میں چین کی درجنوں موبائل ایپس پر پابندی عائد کردی تھی، جس میں ٹک ٹاک بھی شامل ہے تاہم ہواوے سے متعلق کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا اور 5 جی نیٹ ورک کے ٹرائل کے لیے اجازت بھی دی جاچکی ہے۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: