علی رضا عابدی قتل،وزیراعظم نےرپورٹ طلب کرلی

سابق رکن قومی اسمبلی اور متحدہ قومی موومنٹ کے سابق رہنما سید علی رضا عابدی کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ انہیں اپنے اچھے دوست کے قتل پر دلی دکھ ہے۔علی رضا عابدی کی ہلاکت پر وزیراعظم عمران خان نے مذمت کرتے ہوئے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے اور واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی ہے

شہباز شریف اوربلاول بھٹو نے سوگوار خاندان سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔ان کا کہنا تھا کہ علی رضا عابدی کا قتل کراچی،صوبے اور ملک میں امن و امان خراب کرنے کی سازش ہے۔وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے علی رضا عابدی کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے آئی جی پولیس کو شہر میں امن و امان بحال کرنے کی ہدایت کردی۔
سینئر سیاست دان فاروق ستار کا کہنا ہے کہ ایسے واقعات کا دوبارہ سر اٹھانا
وفاقی اور صوبائی حکومت کے لیے سوالیہ نشان ہے۔ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما خواجہ اظہار الحسن نے ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کر دیا۔
میئر کراچی وسیم اختر کہتے ہیں کہ سیکیورٹی واپس لینے کے فیصلے پر حکومت نظرثانی کرے۔پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال نے علی رضا عابدی کے قتل کو شہر کا امن خراب کرنے کی سازش قرار دے دیا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.