سائیں سرکار پولیوکے خاتمےکیلئےمتحرک

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیرصدارت انسداد پولیو ٹاسک فورس کا اجلاس ہوا۔اجلاس میں وزیراعلی کو بریفنگ کے دوران بتایاگیا کہ ماحولیاتی نمونوں سے معلوم ہوا ہے کہ کراچی کے سہراب گوٹھ، مچھر کالونی، خمیسو گوٹھ، محمد خان کالونی، اورنگی نالہ اور ہجرت کالونی میں وائرس موجود ہے جبکہ نیو سکھر میں بھی پولیو وائرس پایا گیا۔
اجلاس کے دوران مزید کہا گیا کہ گزشتہ جون سے جنوری تک پونے 2لاکھ بچے پولیو ویکسین سے محروم رہے جبکہ 86 ہزار سے زائد والدین نے ویکسین لینے سے انکار کیا۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ویکسین سے انکار کرنے والے سکول کیخلاف بھی کارروائی کا حکم دیتے ہوئےچیف سیکریٹری کو پولیو کے خاتمے کیلئے بھرپور اقدامات کرنے کی ہدایات جاری کردیں

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.