ملک کے مختلف اضلاع میں انسداد پولیو مہم کاآغاز

پانچ روزہ انسداد پولیو مہم کے دوران کراچی کی 188 یونین کونسلوں میں 24لاکھ بچوں کو پولیو کی ویکسین دی جائے گی جبکہ پولیو ٹیموں کی حفاظت کیلئے پولیس اور رینجرز اہلکارتعینات کئے گئے ہیں ۔ خیبرپختونخوا میں انسداد پولیو کی تین روزہ مہم کے دوران59 لاکھ بچوں کو پولیو کے حفاظتی قطرے پلائے جائیںگے جس کے لئے 27 ہزار ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں ۔ پولیو کے قطرے پلانے پر مامور ٹیموں کی حفاظت کیلئے پولیس اور دیگرقانون نافذ کرنے والے اداروں کے 32ہزار اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔بلوچستان میں کوئٹہ پشین اور قلعہ عبداللہ میں پانچ روزہ جبکہ دیگر اضلاع میں تین روزہ مہم کا آغاز ہوگیا جس کے دوران پانچ سال کے کم عمر کے 25 لاکھ بچوں کو پولیو کی ویکسین دی جائے گی ۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.