پولینڈ کا مئی میں انتخابات کا اعلان

0

دنیا بھر میں کرونا وائرس کے سبب عوام کی صحت کو درپیش خطرات کے پیش نظر رواں سال شیڈول تمام سرگرمیوں اور انتخابات کو بھی غیر معینہ مدت تک ملتوی کردیا گیا ہے تاہم عالمی سطح پر وائرس کے بڑھتے ہوئے خطرات کے باوجود پولینڈ کی حکومت نے 10 مئی کو شیڈول کے مطابق انتخابات کے انعقاد کا اعلان کیا ہے۔
پولینڈ کے صدر اور انتخابات جیتنے کے مضبوط ترین امیدوار ایندرزیج دودا نے کہا کہ اگر لوگ موجودہ حالات میں خریداری کیلئےبازارجا سکتے ہیں تو پولنگ اسٹیشنز کیوں نہیں جاسکتے ۔ایک پول کے مطابق 77 فیصد پولش عوام نے موجودہ صورتحال میں انتخابات کے التوا کی حمایت کی ہے جہاں ماہرین کا ماننا ہے کہ موجودہ حالات میں صاف و شفاف الیکشن کا انعقاد ناممکن ہے جبکہ انتخابات ملتوی کرنے کے لیے پولینڈ میں سوشل میڈیا پر ایک پٹیشن بھی انتہائی مقبول ہو رہی ہے جس پر اب تک 2 لاکھ 70 ہزار افراد دستخط کر چکے ہیں۔ادھر موجودہ صورتحال میں تمام انتخابی امیدواروں نے آن لائن مہم شروع کر رکھی ہے لیکن گزشتہ اتوار کو ملک کے مرکزی اپوزیشن رہنما ملگورزاتا کداوا بلونسکا نے اپنی مہم کو منسوخ کرتے ہوئے عوام سے ووٹ کے بائیکاٹ کا مطالبہ کیا تھا۔اس کے برعکس ملک کے صدر دودا نے زوروشور سے انتخابی مہم جاری رکھی ہوئی ہے اور حال ہی میں ٹیلی ویژن پر خطاب میں بھی عوام سے انتخابات میں حصہ لینے اور ووٹنگ کا مطالبہ کیا تھا۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: