برطانیہ میں پاکستانیوں نے تاریخ رقم کردی

0
ملکہ برطانیہ نے کرونا وائرس کے دوران خوراک کی فراہمی پر دو پاکستانی شہریوں کو دولت مشترکہ کے پوائنٹس آف لائٹ ایوارڈ سے نوازا ہےاور ایسا تاریخ میں پہلی بار ہوا ہے کہ ملکہ برطانیہ نے ذاتی حیثیت میں کسی کے لیے ایوارڈ کا اعلان کیا ہے۔
پاکستانی نوجوان حزیفہ احمد اور سید حسان عرفان نے رمضان المبارک کے دوران اپنی کمپنی رزق فاؤنڈیشن کے تین ہزار رضا کاروں کے ذریعے ملک کے 23 شہروں میں مستحق افراد تک کھانے پینے کی اشیاء کے 22 لاکھ پیکٹس پہنچائے تھے۔
ایوارڈ کے اعلان پر حذیفہ احمد اور سید حسان عرفان نے دولت مشترکہ کا شکریہ ادا کیا اور اس ایوارڈ کو ملک میں رضاکارانہ خدمات انجام دینے والوں، پاکستانی شہریوں اور ایک دوسرے کی مدد کرنے کے روایات کے لیے ایک اعزاز قرار دیا۔
پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر نے ایوارڈ کو پاکستان اور برطانیہ کے گرم جوش تعلقات کی ایک مثال قرار دیا۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: