مسلم لیگ ق نے حکومت چھوڑنے کی دھمکی دے دی

0
تحریک انصاف کی اتحادی جماعت مسلم لیگ ق سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ کا کہنا ہے کہ ہم تحریک انصاف کے اتحادی ہیں ،ہمیں اگر انصاف کی بھیک مانگنی پڑگئی ہے اورعدالت جانا پڑ گیا ہے تو وزیراعظم کا اخلاقی فریضہ ہے کہ وہ پتا چلائیں کہ سیاسی انجینئرنگ کے پیچھے کون ہے؟وہ لوگ جنہوں نے کرپشن کی ہوتی ہے، ان کو فکر ہونی چاہیے لیکن ہمیں ایسی کوئی فکر نہیں ہے۔
طارق بشیر چیمہ نے کہا کہ ایک وزیر صاحب کہہ رہے ہیں کہ عید کے بعد نیب ڈبل ٹارزن بن جائےگا۔ ہم اس بات کی اجازت نہیں دیں گےکہ آپ بیلنس کرنے کیلئے شرفا کی پگڑیاں اچھالیں ، وزیر اعظم کو یہ فیصلہ کرنا پڑے گا کہ کیا ہم ان کیلئے اہمیت رکھتے بھی ہیں یا نہیں۔وفاقی وزیرکا مزید کہنا ہےکہ اگر ہماری قیادت کی عزت پر ہاتھ ڈالنے کی کوشش کی گئی تو ہم ایک کیا 10 حکومتیں بھی چھوڑدیں گے۔
بدھ کے روزچوہدری برادران نےچیئرمین نیب کے اختیارات کیخلاف لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا۔انہوں نے درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ نیب سیاسی انجینئرنگ کرنے والا ادارہ ہے، چیئرمین نیب کو 19 سال پرانے اور بند کی جانیوالی انکوائری دوبارہ کھولنے کا اختیار نہیں،چوہدری برادران کی جانب سے استدعا کی گئی ہے کہ نیب کا 19 برس پرانے آمدن سے زائد اثاثہ جات کی انکوائری دوبارہ کھولنے کا اقدام غیرقانونی قرار دیا جائے۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: