دفتر خارجہ نے وزیراعظم کے دورہ امریکا کا شیڈول جاری کر دیا

دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ملاقات 22 جولائی کو وائٹ ہاؤس میں ہوگی، جس میں دو طرفہ تعلقات اور علاقائی صورتحال پر بات چیت ہو گی۔ دفتر خارجہ کے حکام کا کہنا ہے کہ دونوں ملکوں میں نئی حکومتوں کے قیام کے بعد یہ پہلا اعلیٰ سطح کا دورہ ہے۔ وزیراعظم کانگریس ارکان، کارپوریٹ سربراہان اورپاکستانی کمیونٹی سے بھی ملاقات کریں گے۔حکام کا کہنا ہے کہ وزیراعظم امریکا میں مختلف تقاریب میں نیا پاکستان ویژن اور امریکا کے ساتھ کثیر الجہتی تعلقات کی اہمیت کے بارے میں بھی بتائیں گے۔ عمران خان افغانستان میں امن و استحکام کیلئے پاکستان کے عزم سے بھی آگاہ کریں گے اور پاکستان کی پرامن ہمسائیگی کی پالیسی پر روشنی ڈالیں گے۔ دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کے دورے سے باہمی مفاد پرمبنی شراکت داری مزید مضبوط ہو گی۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.