وزیراعظم عمران خان اسلاموفوبیا کےخاتمےکیلئےپرعزم

وزیراعظم عمران خان کا سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ترک صدر اور ملائیشین ہم منصب سے ملاقات میں چینل لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کا مقصد مسلمانوں کے مسائل کو اجاگر کرنا اور اسلاموفوبیا کےخلاف لڑنا ہے۔وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ انگریزی چینل برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کی طرزپر ہوگا جو مسلمانوں کی نمائندگی کرےگا،،،،ان کا کہنا تھا کہ یہ چینل دنیا کو اسلام کے بارے میں آگاہی دےگا،،، ٓ انگریزی چینل کی مدد سےعظیم مذہب اسلام کے بارے میں غلط تاثرات کو ختم کرنے کی کوشش کی جائے گیوزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ مسلمانوں سے نفرت کرنے والے مودی سرکار کو شکست دینگے،،کوشش انسان کرتا ہےاورکامیابی اللہ دیتا ہے،،،اقوام متحدہ کے اجلاس کے دوران وزیراعظم عمران خان نے ملائشین ہم منصب اور ترک صدر سے ملاقات کی تھی جس میں اسلاموفوبیا سے جنم لینے والے چیلنجز سے نمٹنے کے لئے مشترکہ انگریزی چینل لانے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.