وزیراعظم کی کوئٹہ میں مسجد پرحملہ کی مذمت

وزیراعظم عمران خان نے کوئٹہ میں مسجد پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ دہشتگردوں نے کوئٹہ مسجد میں نمازیوں کو نشانہ بنایا،کوئٹہ میں مسجد پر دہشت گرد حملے کی فوری رپورٹ طلب کر لی ہے،وزیراعظم کاکہنا تھاکہ شہید ڈی ایس پی حاجی امان اللہ بہادر
اورمثالی افسر تھے۔وزیراعظم عمران خان نے کوئٹہ میں مسجد پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوئٹہ میں مسجد پر دہشت گرد حملے کی فوری رپورٹ طلب کی ہے،دہشتگردوں نے مسجد کے اندر نماز پڑھتے ہوئے لوگوں کونشانہ بنایا ،وزیراعظم کاکہناتھا کہ متعلقہ اداروں کو زخمیوں کو تمام طبی سہولتوں کی فراہمی یقینی بنانے کا کہا ہے ۔گزشتہ شام بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے علاقے سیٹلائیٹ ٹاﺅن کی مسجد میں نمازِ مغرب کے دوران خود کش حملے میں 15 نمازی شہید جبکہ 40 زخمی ہوگئے تھے،،،شہداء میں ڈی ایس پی امان اللہ بھی شامل ہیں جوکہ پولیس ٹریننگ کالج سریاب روڈ پر فرائض سرانجام دے رہے تھے۔
شاید آپ یہ بھی پسند کریں

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.