پردیس میں دیکھے دیس کے رنگ

واشنگٹن کے ایرینا ون میں جلسے میں شرکت کے لیے نہ صرف امریکا کی تمام ریاستوں سے پاکستانی شریک ہوئے بلکہ کینیڈا سمیت دیگر ممالک سے بھی پاکستانیوں کی بڑی تعداد اجلاس میں شریک ہوئی جنہوں نے پاکستان اور تحریک انصاف کے پرچم اٹھا رکھے تھے۔ جلسہ گاہ میں موجود تمام بیس ہزار نشستیں بھرگئیں جب کہ کئی ہزار افراد باہر موجود رہے۔ تمام افراد انتہائی پرجوش تھے جنہوں نے پاکستان اور تحریک انصاف کے حق میں نعرے لگائے۔وزیراعظم جلسہ گاہ پہنچے تو شرکاء نے وزیراعظم کا پرتپاک استقبال کیا۔ وزیراعظم عمران خان نے بھی روایتی انداز میں ہاتھ ہلا کر نعروں کا جواب دیا۔وزیراعظم کے خطاب سے قبل تلاوت قرآن پاک پیش کی گئی۔امریکا اور پاکستان کے قومی ترانے بجائے گئے۔بعد ازاں عمران خان کی جدوجہد پر مبنی ایک ویڈیو بھی دکھائی گئی۔واشنگٹن کی فضا پاکستان زندہ باد اور نعرہ تکبیر اللہ اکبر سے گونجتی رہی۔ملی نغموں پر جلسے کے شرکاء جھوم اٹھے۔ سلمان احمد نے جذبہ جنوں گا کر لہو گرمایا۔واشنگٹن ایرینا میں ہونے والا یہ کسی بھی جماعت کا اپنی نوعیت کا امریکا میں سب سے بڑا اور منفرد جلسہ ثابت ہوا۔ سینیٹر فیصل جاوید نے کہا جلسے نے مینار پاکستان کی یاد تازہ کر دی۔ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔PM IK JALSA IN USAدنیا بھر میں

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.