کپتان کا قوم کیلئےایک اورحسین خواب

وزیراعظم عمران خان نے نئے سال کے موقع پر غربت، جہالت، ناانصافی اور کرپشن جیسی چار برائیوں کے خلاف جہاد کے عزم کا اظہار کیا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیراعظم نے لکھا، ‘ ہمارے نئے سال کا عزم ملک کی چار برائیوں غربت،جہالت،ناانصافی اورکرپشن کےخلاف جہادہے۔’ساتھ ہی وزیر اعظم نےامیدکااظہارکیاکہ’انشاء اللہ سال 2019 پاکستان میں سنہرے دور کا آغاز ہوگا’۔
عمران خان نے وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے سے قبل اور بعد میں بھی متعدد مرتبہ ملک سے کرپشن کے خاتمے کے حوالے سے کئی بیانات دیئے ہیں،حال ہی میں انہوں نے منی لانڈرنگ کے خلاف ملکی تاریخ کے سب سے بڑے آپریشن کا بھی اعلان کیا۔28

دسمبر کو وزیراعظم آفس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے بتایا کہ ‘امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے مطابق پاکستان سے سالانہ 10 ارب ڈالر کی منی لانڈرنگ ہو رہی ہے، ہم منی لانڈرنگ کے خلاف ملکی تاریخ کا سب سے بڑا آپریشن کرنے جارہے ہیں’۔اس موقع پر وزیراعظم نے مزید بتایا کہ ‘ہم غربت کے خاتمے کے لیے بھی ملکی تاریخ کا سب سے بڑا پروگرام لارہے ہیں اور جلد ہی اس حوالے سے جامع پروگرام کا اعلان کیا جائے گا’۔

وزیراعظم عمران خان کی جانب سے نئے سال کے نئے وعدے اور امیدیں سننے میں تو بہت اچھی لگتی ہیں لیکن عوام کے ذہنوں میں یہ سوال زیرگردش ہے کہ کیا تبدیلی سرکار نےقوم کوایک اورامیدکی لال بتی کےپیچھےتو نہیں لگا دیا؟ کیا اس خواب کو حقیقت مل پائے گی؟یا یہ خواب بھی دعوؤں اور وعدوں کی دھول میں کہیں گُم ہوجائے گا؟؟؟؟؟

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.