وزیراعظم سے امریکی صدر کی مشیر ایوانکا ٹرمپ کی ملاقات

0
وزیراعظم عمران خان ورلڈ اکنامک فورم کے اجلاس میں شرکت کیلئے 3 روزہ دورے پر ڈیووس میں موجود ہیں۔ وزیراعظم عمران خان نے ورلڈ اکنامک فورم کے اجلاس سے خطاب کیا اور سیشن میں سوالوں کے جوابات بھی دیے۔ دورے کے دوسرے روز وزیراعظم نے مختلف ممالک کے سربراہان مملکت، عالمی اداروں کے صدور اور چیف ایگزیکٹو آفیسرز سے ملاقاتیں کیں۔وزیراعظم عمران خان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بیٹی و مشیر ایوانکا ٹرمپ سے بھی غیر رسمی ملاقات کی۔ غیر رسمی ملاقات کے دوران وزیراعظم کے ہمراہ معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز زلفی بخاری بھی موجود تھے۔ وزیراعظم عمران خان سے اردن کے وزیراعظم عمر رزاق نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے بھی ملاقات کی تھی جس میں مسئلہ کشمیر اور افغانستان پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: