وزیراعظم کے غیرملکی دوروں کے اعلان خیالی نکلے

ادھر پاکستان کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کے دورہ امریکا کی تیاریاں کی جارہی ہیں تو دوسری جانب امریکا خود اس دورے کے حوالے سے کلیئر نظر نہیں آرہا،امریکی محکمہ خارجہ نے وزیراعظم عمران خان کےدورے سےمتعلق لاعلمی کا اظہار کیاہے۔ترجمان محکمہ خارجہ مارگن آرٹاگس کا کہنا ہے معلوم نہیں کہ عمران خان اس ماہ امریکا کا دورہ کررہے ہیں ، ان کے دورے کی تصدیق وائٹ ہاؤس سے کی جائے گی۔ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے مزید کہا کہ ہمیں وائٹ ہاؤس نے عمران خان کے دورے کی کوئی اطلاع نہیں دی سنا ضرور ہے، دورے کے متعلق سرکاری طور پر نہیں بتایا گیا، ذرائع وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ عمران خان کے دورے سے متعلق بیان آج جاری ہوگا۔ادھر وزیراعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری نےدورہ کی تصدیق کردی، پاکستانی سفارتخانے میں اپنے اعزازمیں دیئے گئے عشائیہ میں گفتگو کرتے ہوئے زلفی بخاری نے بتایا کہ وزیراعظم 20 جولائی کو امریکا کا دورہ کرینگے،امریکی حکام کی جانب سے قواعد وضوابط پورے کئے جانے کے بعد دورے کا اعلان کر دیا جائے گا۔ عمران خان اپنے دورہ امریکا میں صدرٹرمپ سے ملاقات اور پاکستانی بزنس کمیونٹی سے خطاب کرینگے ۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.