وزیراعظم کا دورہ یو اے ای انتہائی اہمیت کا حامل

وزیراعظم کا دورہ یو اے ای انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ عمران خان سالانہ عالمی اجلاس ورلڈ گورنمنٹ سمٹ میں شرکت کے علاوہ متحدہ عرب امارات کی قیادت سے ملاقات بھی کریں گے۔ ورلڈ گورنمنٹ سمٹ اجلاس میں وزیراعظم کے ہمراہ وزیر خزانہ اسدعمراور وزیراطلاعات فواد چوھدری بھی شریک ہوں گے۔
وزیراعظم آفس کے اعلامیہ کے مطابق عمران خان شیخ محمد بن راشد المکتوم کی دعوت پر ورلڈ گورنمنٹ سمٹ میں شرکت کریں گے اور اجلاس سے خطاب کریں۔ وزیراعظم خطاب کے دوران مضبوط اور خوشحال پاکستان کے لیے اپنے وژن پر روشنی ڈالیں گے۔ سالانہ عالمی سربراہ اجلاس میں مختلف ملکوں اور حکومتوں کے سربراہان، پالیسی ساز، سرمایہ کار اور ماہرین شرکت کریں گے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.