محدود رہیں گھر میں محفوظ رہیں،وزیر اعظم

0
ٹوئٹر پر کرونا کے حوالے سےعوام کے لیے جاری اپنے ایک بیان میں وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ وبائی مرض کے دوران سماجی دوری اختیار کئے رکھیں اور جس قدر ممکن ہو سکےخود کو گھروں تک محدود رکھیں۔انہوں نے لکھا کہ جتنا لوگ خود کونظم و ضبط سے آراستہ کرینگے اتناہی ہمارے لیے وبا سے نمٹنا آسان ہوگا۔وزیر اعظم عمران خان کا اپنے سوشل میڈیا پیغام میں یہ بھی کہنا تھا کہ لوگ نظم و ضبط سے رہیں گے تواس عمل سےبندشوں میں مرحلہ وار نرمی بھی ممکن ہوگی۔وزیر اعظم نے اپنے ٹوئٹ میں شوکت خانم ہسپتال کے ڈاکٹروں اور نرسوں کی جانب سے دیا گیا ایک ویڈیو پیغام بھی منسلک کیا جس میں موجود تمام ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ عوام گھروں پر رہ کر کرونا کو ختم کرنے میں اپنا کردار ادا کرسکتے ہیں۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: